Learn English tenses in Urdu. Tenses are explained with examples in Urdu. 12 tenses with definition, rules, and example sentences. Types of tenses are explained in Urdu with definitions and example sentences with Urdu translation. See tense meaning in Urdu. Terms like English tenses, verb tenses, tenses rules, explained in Urdu. We know that there cannot be a sentence in English without a tense. This shows the importance of tenses in English. This lesson has been prepared in easy Urdu so that Urdu-speaking persons trying to improve their English skills understand how tenses are formed, what are their types and aspects. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
انگلش لفظ tense کے کئی معنی ہیں۔ اس سے مراد ۔ پریشان ہونا ۔ بھی ہوتا ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں ۔ وہ ٹینس لگ رہا تھا یعنی پریشان لگ رہا تھا۔ اس سے مراد کشیدہ صورتحال بھی ہے، جیسا کے ہم سنتے ہیں؛ بارڈر پر صورتحال ٹینس ہے یعنی صورتحال کشیدہ ہے۔ انگلش گرامر کے لحاظ سے tense سے مراد زمانہ یعنی وقت ہوتا ہے۔ہم جب بھی کوئی بات کرتے ہیں تو اسکا تعلق کسی نہ کسی زمانے سے ضرور ہوتا ہے۔ مثلاً اگر میں کہوں:
میں بول رہا ہوں۔ تو میں زمانہ حال کی بات کر رہا ہوں
اگر میں کہوں: میں بولا رہا تھا ۔ تو میں زمانہ ماضی کی بات کر رہاہوں
اور اگر میں کہوں: میں بول رہا ہوں گا۔ تو میں زمانہ مستقبل کی بات کر رہا ہوں
اس کا مطلب ہے کہ ہم جو بھی گفتگو کرلیں، کچھ بھی لکھ لیں زمانے کا اظہار لازمی ہے۔زمانے کے اظہار کے بغیر جملے نہیں بن سکتے۔ ہر زبان میں یہی کچھ ہوتا ہے۔ انگلش میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
انگلش میں بغیر tense کے یہ جملے دیکھیں:
I the team shortly.
He cricket on holidays.
She him on his face.
ان جملوں کے کیا معنی ہیں؟ آپ ان جملوں کا مطلب نہیں نکال سکتے۔ بہت کوشش کرلیں تو کچھ الٹا سیدھا مطلب اخذ کر سکتے ہیں مگر درست مطلب ہر گز نہیں جان سکتے کیونکہ ان جملوں میں verb نہیں ہیں۔ Verb دو کام کرتے ہیں
ایک تو ایکشن کی تفصیل بتاتے ہیں
دوسرے ایکشن کا زمانہ بتاتے ہیں۔
اب ان ہی جملوں میں verb ڈال کر دوبارہ پڑہتے ہیں:
I will join the team shortly.
اس sentence میں ورب will join شامل کیا گیا۔ اب یہ ایک با معنی جملہ بن گیا ہے جس کے معنی ہیں: میں جلد ہی ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا۔اب یہ معلوم ہو رہا ہے کہ زمانہ مستقبل کی بات ہو رہی ہے۔
He plays cricket on holidays.
اس sentence میں ورب plays شامل کیا گیا۔ اب اس جملے کے معنی ہیں: وہ اتوار کے دن کرکٹ کھیلتا ہے۔ معلوم ہو رہا ہے کہ زمانہ حال کی بات ہو رہی ہے۔
She slapped him on his face.
اس sentence میں ورب slapped شامل کیا گیا اور اس جملے کے معنی ہیں: اس نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا۔ یہ زمانہ ماضی کی بات ہو رہی ہے۔
آپ نے دیکھا کہ ان جملوں میں verb ڈالتے ہے یہ جملے درست معنی دینے لگ گۓ۔ ایک تو ایکشن واضح ہو گیا، دوسرے Tense بھی ظاہر ہو گیا۔ یعنی tense کے بغیر یہ جملے نہیں بن سکتے تھے۔ اس ہی لیے کہا جاتا ہے کہ انگلش میں کوئی جملہ tense کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔
Tense اور Verb لازم و ملزوم ہیں۔ کوئی tense ایسا نہیں ہے جس کا اظہار verb کے بغیر کیا جا سکے اور کوئی verb ایسا نہیں ہے جو tense ظاہر نہ کرے۔ جب ہم کسی sentence میں verb شامل کرتے ہیں تو خود بخود tense بھی شامل ہو جاتا ہے۔ اس لیے verb کا انتخاب یہ سوچ اور سمجھ کر کیا جاتا ہے کہ یہ کسی نہ کسی tense کا اظہار ضرور کرے گا۔ مطلوبہ tense کے اظہار کے لیے ہمیں مخصوص verb کا استعمال کرنا ہو گا۔
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کل تین زمانے :حال، ماضی اور مستقبل ہیں جنہیں انگلش میں ان تین main tenses کے طور پر جانا جاتا ہے:
Present Tense میں ہم موجودہ زمانے کا تذکرہ کرتے ہیں۔ Past Tense میں ہم گزرے ہوۓ زمانے کی بات کرتے ہیں، اور Future Tense میں آنے والے وقت کا تذکرہ ہوتا ہے۔
زمانوں کی بہتر تشریح کے لیے انہیں مزید چار چار شاخوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر زمانے میں اُس زمانے میں رہتے ہوےمختلف کیفیتوں کا اظہار ہوتا ہے جنہیں انگلش میں aspects کہا جاتا ہے۔ زمانہ حال کی مثال لیتے ہیں اور یہ جملے دیکھتے ہیں:۔
I play table tennis.
I have played table tennis.
I am playing table tennis.
I have been playing table tennis for the last 3 years.
یہ چاروں جملے Present Tense میں ہیں لیکن ان چاروں جملوں میں Present Tense کی مختلف کیفیتوں کا تذکرہ ہو رہا ہے۔
پہلے جملے I play table tennis میں کہا گیا ہے کہ: میں ٹیبل ٹینس کھیلتا ہوں۔ اس جملے میں حال میں ہونے والے ایکشن کی طرف اشارہ ہے کہ میں یہ کرتا ہوں۔ اس زمانے کو انگلش میں Present Simple Tense یا Present Indefinite Tense کہتے ہیں۔
دوسرے جملے I have played table tennis میں کہا گیا ہے کہ: میں نے ٹیبل ٹینس کھیلی ہے۔ اس میں ایک ایسے زمانہ حال کے ایکشن کا تذکرہ ہوا ہےجو ابھی ختم ہوا ہےیعنی ایکشن حال کا ہے مگر ختم ہو چکا ہے یعنی ماضی کی بھی ہلکی سی جھلک ہے۔ اس لیے ایسے tenses کو Present Perfect Tense کہا جاتا ہے۔
تیسرا جملہ ہے I am playing table tennis یعنی میں ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہوں۔ اس sentence میں ایسا حالیہ ایکشن ہے جو ابھی تک جاری ہے۔ ایسے tenses کو انگلش میں Present Continuous Tense یا Present Progressive Tense کہتے ہیں۔
آخری sentence ہے I have been playing table tennis for the last 3 years اس کے معنی ہیں: میں گزشتہ تین سال سے ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہوں۔ یہ بھی زمانہ حال کا جملہ ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک ایکشن حال میں جاری ہے مگر ماضی سے جاری ہے یہاں بھی ماضی کی ایک ہلکی سی جھلک آ رہی ہے۔ اس لیے ایسے tenses کو انگلش میں Present Perfect Tense کہا جاتا ہے۔ آپ نے دیکھا کہ ایک tense کے اندر رہتے ہوۓ مزید چار کیفیتوں کا اظہار ہوا ہے۔ انگلش کے ہر main tense میں ان چار کیفیتوں (aspects) کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح انگلش کے تینوں Main Tenses کی یہ چار aspects ہوتی ہیں:
Simple or Indefinite Tense
Continuous or Progressive Tense
Perfect Continuous Tense